top of page

پاکستان کے حق میں بیان پر بھارتی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ

  • Express News
  • Aug 23, 2016
  • 1 min read

ممبئی: بھارت کو کسی کی بھی جانب سے حق بات کرنا کس قدر ناگوار گزرتا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے حق میں حقیقت پسندانہ بیان دینے پر کانگریس سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ دیویا سپانڈانا رامیا نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان کے جواب میں کہا کہ پاکستانی بھی ہمارے جیسے لوگ ہیں اور پاکستان بالکل بھی جہنم جیسا نہیں ہے جس پر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کہا اس لئے بغاوت کا مقدمہ ختم کیا جائے۔ رامیا کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں اور پاکستان سے متعلق اپنے بیان پر معافی نہیں مانگوں گی جب کہ اداکارہ کے بیان کو سوشل میڈیا پر بھی سراہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک یوتھ پارلیمنٹینرینز کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی۔

بھارتی وزیردفاع کی جانب سے پاکستان کو جہنم کہنے کے بیان کی مذمت کرتی ہوں، اداکارہ رامیا فوٹو: فائل


 
 
 

Bình luận


Featured Posts
Check back soon
Once posts are published, you’ll see them here.
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

© 2023 by Ammar Saeed. Proudly created with Wix.com

  • Facebook Clean
  • White Instagram Icon
  • SoundCloud Clean
bottom of page