ایسا جواب دیا جائے گا کہ تمام زندگی یاد رکھیں گے،ڈی جی رینجرز نے اہم ترین اعلان کردیا
- Javed Chaudhry
- Aug 22, 2016
- 1 min read
ایسا جواب دیا جائے گا کہ تمام زندگی یاد رکھیں گے،ڈی جی رینجرز نے اہم ترین اعلان کردیا پیر 22 اگست 2016 | 23:46
کراچی(آئی این پی) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے اے آر وائی نیوز کے دفتر سمیت کراچی کے متعدد علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کراچی میں ہنگامہ آرائی کی یا کرائی وہ اب جواب کیلئے تیار رہیں ان کو تما م باتوں اور ایک ایک سیکنڈکا حساب دینا ہوگا‘ ان لوگوں کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ تمام زندگی یاد رکھیں گے۔ اپنے جاری بیان میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کراچی میں ہنگامہ آرائی کی یا کرائی وہ اب جواب کیلئے تیار رہیں ان کو تما م باتوں اور ایک ایک سیکنڈکا حساب دینا ہوگا۔ ان لوگوں کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ تمام زندگی یاد رکھیں گے۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز سمیت تمام چینلز کو رینجرز کی سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ کسی بھی شرپسند کے بارے میں فوری طور پر رینجرز کو اطلاع کریں۔کوئی بھی مارکیٹ بند کرانے آئے تو ہمیں فوری اطلاع دی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں چند شر پسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Comments